اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کرانےمیں ناکام ہے، ایسی یواین او کا کیا فائدہ جوظلم کونہ روک سکے: نواز شریف

72

اسلام آباد :صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف  کا کہنا ہےکہ  اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کرانےمیں ناکام ہے، ایسی یواین او کا کیا فائدہ جوظلم کونہ روک سکے۔اے پی سی میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

نوا زشریف  نے کہاکہ  اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کرانےمیں ناکام ہے، ایسی یواین او کا کیا فائدہ جوظلم کونہ روک سکے۔

میاں میاں نواز شریف نے کہا کہ نہتےفلسطینیوں پربےدردی کےساتھ ظلم ڈھایا جارہا ہے، یہ تاریخ کی ایک بدترین مثال ہے، بچوں کی خون آلودہ تصاویردیکھ کردل خون کےآنسو روتا ہے، غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، ماؤں کی گود سےبچے چھین کرشہید کیے جارہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر علمدرآمد نہیں کراسکا، کشمیر پر بھی اقوام متحدہ کی قرارداوں پرعلمدرآمد نہیں ہوا، اقوام متحدہ امن و انصاف کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراسکا، اس لئے اسلامی ملکوں کو اکٹھے بیٹھ کر فلسطین کے حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کرنےچاہئیں۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا خون رنگ لائےگا، شہبازشریف نےاس حوالےسےروڈ میپ دیا اس پر غورہونا چاہیے، عالم اسلام کوفیصلہ کن اقدامات کرنےچاہئیں،اسلامی ممالک کے پاس بہت بڑی قوت ہے، اسلامی ممالک اپنی قوت کا استعمال آج نہیں کریں گےتوکب کریں گے؟

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم نے جو روڈ میپ دیا ہے اس پر غور کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام ہم سےفیصلہ کن اقدامات کی توقع کرتے ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔سربراہ ن لیگ نے کہا کہ یاسر عرفات سے دو بار ملا، انہوں نے کافی جدوجہد کی، فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا، اسلامی ممالک کو جمع ہوکر کوئی فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے، اس پر اچھی طرح سے غور کرکے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہے، اس حوالے سے جلدی اقدامات ہونےچاہئیں، اسرائیلی جارحیت کےخلاف خاموشی اختیارکرنا انسانیت کی ناکامی ہے۔

تبصرے بند ہیں.