اسلام آباد:پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلائی جانے والی کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کی جانب سے بلائی گئی کثیر الجماعتی کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی دعوت دی گئی تھی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کی جانب سے منعقد کردہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلائی گئی ایم پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.