کراچی : مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان میں دورہ پاکستان پر ان کابھرپور خیر مقدم کیاگیا ہے۔ تاہم اس پر ہمسائیہ ملک بھار ت نے اظہار مایوسی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں۔یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم ان کے بقول یہ حیرت انگیز نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے فورا بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤ نٹ معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاسپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ کس پاسپورٹ پر پاکستان کا دور کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.