ٹیکن گیم میں پاکستانیوں کی مقبولیت، فتوحات کی وجہ سے راج برقرار

289

کراچی : ٹیکن گیم میں  کامیابیوں کی وجہ سے پاکستانی مقبول ہیں۔ پاکستانیوں کی فتوحات کی وجہ سے  راج برقرار ہے ۔  اس بارے میں باقاعدہ گیم ڈائریکٹرز بھی حیران ہیں کہ پاکستانیوں کی مقبولیت اس گیم میں کیسے  ہے اورانہوں نے مسلسل فتوحات کی وجہ سے یہ مقام کیسے حاصل کیا ہے۔ٹیکن ایک تھری ڈی میں بنی فائیٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں اور اس مقابلے میں تین راؤنڈ ہوتے ہیں۔

ٹیکن گیم کے پیشہ وارانہ مقابلوں میں پہلے پہل کورین، جاپانی، یورپی اور شمالی امریکی کھلاڑیوں کا راج ہوا کرتا تھا مگر اب ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں چار پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ 2019 میں ٹیکن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی نے ایک سال میں ایوو کے دونوں مقابلے جیتے تھے اور یہ منفرد اعزاز ارسلان کے پاس آیا تھا جس کے بعد وہ ٹیکن کی تاریخ کے پہلے ایسے فاتح ہیں جنہوں نے دونوں مقابلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور مقابلے اپنے نام کیے۔29 سالہ ارسلان اس وقت لندن میں ریڈ بل گولڈن لیٹرز ٹورنامنٹ سے جلد باہر ہونے کے بعد عالمی رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہیں، لیکن ان کے ساتھی پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیکن کے ڈائریکٹر ہاردا سان کہتے ہیں کہ یہ واضح ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک قوت بن چکا ہے‘ لیکن انھیں آج بھی یہ معلوم نہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اس مقام تک کیسے پہنچے۔ وہ کہتے ہیں ’ہمیں کبھی یہ علم نہیں تھا کہ وہ ٹیکن کو اتنی سنجیدگی سے کھیل رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.