پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی

138

کراچی: پاکستان سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کہا ہے کہ جون 2024 میں آنے والے اکاو (آئی سی وی ایم) مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی اور 7 مختلف شعبوں میں اقدامات کو مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

 

 

سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی وی ایم مشن نے7 شعبوں فلائٹ اسٹینڈرڈز، لائسنسنگ، ایئر وردینس، ایئر نیویگیشن، اے جی اے، آرگنائزیشن اور لیگل میں اقدامات کو مجموعی طور پر 84.41 فیصد مؤثر قرار دیا گیا ہے اس سے پہلے سی اے اے نے 2021 میں یو ایس او اے پی میں سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کی تھی اور اس آڈٹ میں سول ایویشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 70.39 فیصد مؤثر عمل درآمد (EI) کا سکور حاصل کیا تھا۔

 

 

اعلامیے میں کہا گیا کہ اکاو (یو ایس او اے پی) 2021 آڈٹ میں ریاست کے حفاظتی نگرانی کے نظام کے 8 اہم عناصر کا آڈٹ ہوا تھا، اہم کامیابی پوری سول ایویشن اتھارٹی ٹیم کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

 

مشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اکاو کوارڈینیڈڈ ویلیڈیشن مشن 5 سے 12 جون 2024 تک جاری رہا تھا، اکاو (آئی سی وی ایم) مشن، اکاو (یو ایس او اے پی) 2021 میں ہونے والے آڈٹ کا فالو اپ وزٹ کہلاتاہے، آئی سی وی ایم مشن کا مقصد پاکستان کی طرف سے پہلے سے شناخت شدہ نکات کےحل کے لیے کیےگئے اصلاحی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

سی اے اے نے بتایا کہ ان اقدامات میں سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن امور سے متعلق اٹھائے گیے اقدامات بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.