پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

95

پشاور:پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔

 

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کو اٹھایا گیا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 24 گھنٹے میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ یہ علی امین پر نہیں بلکہ خیبر پختونخوا پر حملہ ہے۔ ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے۔ دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.