پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانے کی کوشش کارکنوں نےناکام بنا دی

89

لاہور :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لاہور میں احتجاج کیا گیا جس کے بعد مختلف مقامات سے وکلا اور رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانے کی کوشش کی جس پر کارکنوں نےانہیں  موٹر سائیکل سے اتار کر فرار کرا دیا۔

 

پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو گرفتار کرلیاایوان عدل کے باہر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا جس کے  جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

 

دوسری جانب  کچہری روڈ لاہور پر وکلا نے احتجاج کیا، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔لاہور پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے 2 وکیلوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ اور ضلع کچہری کے باہر سے متعدد وکلا کو حراست میں لیا گیاجبکہ جی پی او چوک پر جمع ہونے والے وکلا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.