غار سے نکلنے والے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل

216

بھارت : حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارت کے شہر بنگلورو سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین  دعویٰ کررہے تھے کہ   ویڈیو میں موجود ضعیف شخص کی عمر 188 سال ہے اور انہیں حال ہی میں بنگلورو کے ایک غار سے بچایا گیا ہے۔

 

 

 

ویڈیو میں موجود ضعیف شخص کا سرجھکا ہوا ہے اور انہیں دو لوگ بازو سے پکڑ کر لے  جارہے ہیں, ویڈیو سے متعلق متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ  ہے کہ ضعیف شخص کی عمر 150 سال سے زائد ہے تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر پر ہی شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 

 

 

اس ٹوئٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں موجود ضعیف شخص کی عمر 188 سال ہونے کا دعویٰ غلط ہے درحقیقت  اس شخص کی عمر 110 سال ہے  جن کا نام سیارام بابا ہے,اس ٹوئٹ میں بوڑھے  شخص سے متعلق بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ایک رپورٹ کا لنک بھی موجود ہے۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.