انتشاریوں اور مسلح جتھے کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ،خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ

291

اسلام آباد:انتشاریوں اور مسلح جتھے کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس کے لیے   خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ  ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ انتشار پسندوں کے عقب میں کے پی کے سے بھی دستے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ سکیورٹی اقدامات عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لئے ٹھائے گئے ہیں، کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدبرآں وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق آج رات 12 بجے اسلام آباد میں فوج بھیج دی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر فوج وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گی۔ فوجی دستے اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.