غزہ صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

111

اسلام آباد: غزہ صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7 اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ اسرائیل جارحیت کو ایک سال مکمل ہوجائے گا، ایک سال میں غزہ مکمل تباہ اور لاکھوں لوگ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے بند ہیں.