یلیفورنیا: یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو کچھ بڑھایا جا رہا ہے۔15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کیا جا رہا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس میدان میں بھی ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے 10 منٹ طویل ویڈیوز کرنے کا آپشن صارفین کو دستیاب ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اسے 30 منٹ تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے چند فیچرز کا اعلان بھی کیا گیا۔ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.