اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 126دن دھرنے کے بعد یہ آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.