وائس ریکارڈنگ سے ذیابیطس کی تشخیص ہوگی

151

لگسمبرگ:وائس ریکارڈنگ سے ذیابیطس کی تشخیص ہوگی۔

لگسمبرگ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین نے ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو آواز سن کر یہ بتا سکتا ہے کہ کوئی فرد ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہے یا نہیں۔

یہ اے آئی ماڈل آواز سن کر مردوں میں 71 فیصد اور خواتین 66 فیصد تک ذیابیطس کی درست تشخیص کر سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 607 افراد کی ریکارڈنگز کو استعمال کیا گیا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق اس تحقیق میں آواز سے مرض کا تجزیہ کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اے آئی اور وائس ٹیکنالوجی کو آپس میں ملانے سے ہم زیادہ جلد ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.