شاہ رخ ، فواد خان، ہمایوں سعید ۔۔۔؟، ماہرہ خان نے رومینٹک ہیرو کا بتادیا

148

لاہور: لالی وڈ کی اداکارہ ماہرہ خان نے رومینٹک ہیرو کے بارے میں بتادیا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سعید میں سے زیادہ رومینٹک ہیرو کون ہے ۔

ماہرہ خان نے ا س کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی سکرپٹ کی ضرورت نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں سٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔ماہرہ خان کا جواب سن کر شرکا نے ماہرہ خان کو خوب داد دی۔

تبصرے بند ہیں.