آئینی ترمیم کا معاملہ، نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام موخر

219

لاہور:آئینی ترمیم کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام موخر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد نواز شریف لندن اور امریکہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ علاج کی غرض سے لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.