اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی توقع سےزیادہ کم ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی توقع سےزیادہ کم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اصلاحات کی طرف جانا ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے، مزید کہا کہ ہماری معیشت جس جگہ پر موجود ہے ہمیں اسے استعمال کرتے ہوئے ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےپاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرےگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت پالیسی فریم ورک اور پالیسی میں تسلسل فراہم کرنے کے عزم پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو معاشی استحکام آیا ہے ہمیں اس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بنیادی اصلاحات کریں کیونکہ یہ ہمارے ملک کی بنیادی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.