"پی سی بی پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا”قومی کرکٹر کا استعفی منظور کرلیاگیا
لاہور:قومی کرکٹر بابر اعظم کا استعفی منظور کرلیاگیا ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔
پی سی بی کا اس سلسلے میں کہنا ہےکہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے، سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا، بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.