ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئیں

238

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن  کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ودیا بالن اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کروا کر باندر ہ  جا رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی، ودیا بالن حادثے میں محفوظ رہیں تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے بند ہیں.