ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بی ایل اے کے 6 دہشت گردجہنم واصل

98

راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
اندرونی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ،ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

اندرونی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشتگردوں کی ہلاکت بی ایل اے کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.