سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 74 ہزار 900 ہو گئی

101

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا جس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہو گئی۔

 

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونا  2 ہزار 647 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.