نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میںاسرا ئیل کی زمینی کارروائی کی مخالفت کردی۔
اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوگئی ہے اور اس نے حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے جس کی اقوام متحدہ نے شدید مخالفت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث امن فوج گشت سے قاصر ہے، لبنان میں کسی بھی زمینی کارروائی کے خلاف ہیں، اسرائیل پہلے ہی لبنان پر فضائی حملے کررہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.