ایرانی جلد آزاد ہوں گے: نیتن یاہو کی ایران کو کھلی دھمکی

76

تل ابیب  : اسرائیلی  وزیرِاعظم  نیتن یاہو  نےکہا ہے کہ ایرانی حکومت مخلص ہوتی تو اربوں ڈالر جنگ کے بجائے بہبودِ عامہ پر خرچ کر رہی ہوتی۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں  ایران کے عوام سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اُن کے ساتھ ہے اور وہ جلد آزاد ہوں گے۔

 

نیتن یاہو نے  ایرانی باشندوں سے کہا ہے کہ آپ کی حکومت روزانہ کہتی ہے کہ لبنان اور غزہ کا دفاع کرے گی مگر ہر روز خطے کو مزید جنگ اور مزید تباہی و تاریکی میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ ایران کی حکومت اپنے عوام کو دن بہ دن زیادہ سے زیادہ پستی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

 

اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو بھی اندازہ ہے کہ ان کی حکومت اُن کے تحفظ اور ترقی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔ اگر وہ فی الواقع سنجیدہ ہوتی تو اربوں ڈالر مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلنے کے لیے صرف نہ کرتی۔

 

انہوں نے  مزید کہا کہ اگر ایرانی حکومت واقعی مخلص ہوتی تو جنگ کے بجھائے صحت و تعلیم پر خوب خرچ کرتی اور اپنے باشندوں کے حالات بہتر بنانے پر متوجہ رہتی۔

تبصرے بند ہیں.