فراڈ سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کا زبردست فیچر

187

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے مدد سے صارفین کو سائبر کرائم اور فراڈ سے سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔سائبرکرمنلز اور فراڈ کرنے والوں کی جانب سے نقصان دہ لنکس پر مشتمل پیغام بھیجے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے آپ کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، ڈیوائس میں نقصان دہ سوفٹ ویئر انسٹال اور آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

 

 

 

 

 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اینڈرائیڈ کے نئے اپ ڈیٹ (بیٹا ورژن) میں واٹس ایپ نے ایسے ’سیفٹی سکرین‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو آپ کو ان نقصان دہ لنکس سے محفوظ رکھیں گا، آپ جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے پیغام موصول کریں گے، آپ کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی سکرین نمودار ہوگی جس کے ذریعے آپ مذکورہ اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کرسکیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

سیفٹی سکرین کے اس فیچر کے ذریعے صارفین لنکس کو سرچ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس فیچر کی مدد سے آپ پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہوگا جن کو ایسے لنکس زیادہ موصول ہوتے ہیں اور جن کو متعدد بار فارورڈ کیا جاچکا ہوتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماضی میں سائبر کرمنلز کی جانب سے دوسروں کے واٹس ایپ پر اسپائی ویئر انسٹال کرنا بہت آسان تھا، جس کی وجہ سے واٹس ایپ پر کافی تنقید بھی کی جاتی رہی، تاہم ’سیفٹی اسکرین‘ فیچر کے ذریعے صارفین کی اس پریشانی کو حل کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس نئے فیچر کو کب متعارف کرایا جائے گا؟ اس بارے میں ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.