انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز

120

اسلام آباد:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے تاہم حکومت کی جانب سے توسیع کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز ہے

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہےوزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے ایف بی آر کے آئرس پورٹل پر غیر معمولی رش، آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے

 

اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

 

 

گذشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال فائلرز کی تعداد دگنی ہوکر 32 لاکھ ہوگئی ہے، گزشتہ سال 3 لاکھ نئے فائلرز تھے جبکہ رواں سال 7 لاکھ 23 ہزار ہوگئے ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز گاڑیاں،پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے اور انڈرفائلنگ والوں سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.