وزیراعظم شہباز شریف کا نیپال میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

121

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے نیپال میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نےکہا تھا کہ نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔

 

 

 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نیپال کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور مدد کےلیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف حادثات میں 129 افراد ہلاک ہوچکے ہین۔

 

 

 

 

نیپالی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.