ایلیٹ فورس پیٹرولنگ پولیس کوبچالیں

85

پنجاب پولیس کے دو اہم ترین ادارے ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس آپریشنل پولیس تھانہ جات پر بوجھ کم کرکے ان کی معاونت کرنے کیلئے 1998ء میں ایلیٹ فورس پولیس اور 2006ء میں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ان دونوں اداروں کے قیام سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی عوام کی جان مال عزت کی حفاظت ہوتی حکومت اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہوا عوام رات کو دور دراز کے علاقوں میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے لگے اور جرائم پیشہ افراد اشتہاریوں سمیت سماج دشمن عناصر کا قلع قمع ہوئے لگا کرائم ریشو میں کمی واقع ہونے لگی ایلیٹ فورس پولیس کے پنجاب کے ہر ضلع کے زیادہ کرائم کے تھانہ جات میں ایلیٹ فورس کے آنے سے پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہونے ایلیٹ فورس کے جوانوں کے چاک و چوبند جوانوں کوجدید اسلحہ سے لیس رعب دار بادی کے ساتھ جب ان کی گاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ جس جگہ سے گذرتا تھا عوام کی آنکھیں ان پر جم جاتی تھیں ان جوانوں کی سلامتی کیلئے دعائیں نکلتی تھیں اور عملاً ایلیٹ فورس نے بہت شاندار نتائج دیئے جرائم پیشہ سماج دشمن عناصر اشتہاریوں کو کیفرِ کردار تک پہنچے پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیلئے زمین تنگ ہوگئی عوام عزت سے جینے لگے حکومت کی تحسین ہوئی پنجاب پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہوا لیکن نجانے وہ کون سا خفیہ اقدام ہوا جس کی حکومت اور پنجاب پولیس کے کمانڈر وجوہات بتا سکتے ہیں آہستہ آہستہ ایلیٹ فورس کو تھانہ جات سے واپس بلوا لیا گیا اب ایلیٹ فورس پولیس پنجاب کے کسی تھانے میں ان کا کیمپ نہیں ہے ہاں البتہ ہر ضلع میں آٹے میں نمک کے برابر بھی ایلیٹ فورس کا وجود باقی نہیں رہا اگر ہے تو وہ ڈی پی او کے سکواڈ یا اہم موومنٹ پر اس اسکواڈ میں شامل ہوتی ہے باقی پورے پنجاب سے ایلیٹ فورس پولیس آپ کو صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر پنجاب چیف سیکرٹری سیکرٹریز پنجاب پولیس کے تگڑے افسران صوبائی وزراء ان کے خاندان سمیت سرکاری مہمانوں ریاستی اداروں اہم سرکاری تنصیبات عدلیہ کے ججز سیاستدانوں کی حفاظت پر معمور کر دی گئی ہے عوامی مقامات پر اب یہ فورس عوام کے جان و مال عزت کی حفاظت کے لئے دستیاب نہیں ہے اب یہ ایلیٹ لوگوں کیلئے ایلیٹ فورس میں کنورٹ کر دی گئی ہے کیونکہ ایلیٹ کلاس اگر محفوظ ہے تو سمجھیں سب محفوظ ہیں حالانکہ اس فورس کی ٹریننگ پر سالانہ اربوں روپے قومی خزانے سے خرچ ہوتے ہیں اب تو اس فورس کی جسمانی فٹنس بھی وہ نہیں رہی جو اس کا کبھی معیار ہوا کرتی تھی قصور ان جوانوں کا نہیں یہ اربابِ اختیار و اقتدار والوں کا ہے جنہوں نے اسے اشرافیہ کیلئے اس فل پروٹوکول فورس میں تبدیل کر دیا ہے دوسری جانب پنجاب کی شاہراہوں پر محفوظ سفر کرنے کیلئے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس بنائی گئی اس حوالے سے ساڑھے چھ سو پیٹرولنگ پوسٹیں قائم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا جس میں سینکڑوں پیٹرولنگ پوسٹیں قائم ہو چکی ہیں باقی بننے کی منتظر ہیں ایک وقت تھا پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رات کو سفر کرنا ناممکن ہو چکا تھا روزانہ درجنوں افراد کو ڈاکو مسافروں کو نقدی عورتوں سے زیورات اور ان سے بدسلوکی کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے تھے سینکڑوں افراد روڈ ڈکیتیوں میں قتل ہوگئے عوام نے خوف سے رات کو سفر کرنا چھوڑ دیا تھا حکومت اور پنجاب پولیس کیلئے کھلا چیلنج تھا جو انہوں نے قبول کیا اور حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے عوام دوست محفوط پنجاب فورس پنجاب ہائی وے پولیس کا اجراء ہوا اس فورس نے سڑکوں کے اوپر دن رات گشت شروع کردیا یقین جانیے چند ماہ میں پنجاب کی شاہرات پر مسافروں کو لوٹ مار کے واقعات میں تیزی سے کمی واقع ہونے لگی عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا سڑکیں رات کو پھر آباد ہونے لگیں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نہ صرف عوام کو محفوظ سفر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ پیٹرولنگ پوسٹوں کی وجہ سے عوامی ریلیف سنٹر بھی بن گئی سینکڑوں گمشدہ افراد و بچوں کی ان کے خاندان والوں تک پہنچانے مسافروں کی سماجی مدد غریب مسافروں کو ان کی منزل تک پہچانے میں خدمت کرنے والی فورس بن گئی اب بھی یہ خدمت جاری ہے لیکن اس پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کو بھی نظر لگ گئی ہے اس فورس کی افادیت کو ختم کرنے کیلئے سلوپوائزنگ کی جا رہی ہے اس پیٹرولنگ پولیس کو پیٹرولنگ کرنے کیلئے ہر گاڑی کو صرف روزانہ 7لیٹر ڈیزل فراہم ہو رہا ہے اب بتائیں کہ سات لٹر میں کیا پیٹرولنگ ہوگی بس گھونگھلوں سے مٹی جھاڑنے کیلئے ہر گاڑی ایک چکر چند کلومیٹر تک لگا کر اپنی پوسٹ پر آکھڑی ہوتی ہے جس سے راہزنوں کو پھر سے موقع مل گیا ہے کیونکہ شاہراہوں پر پیٹرولنگ پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی نظر نہیں آتیں حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب صاحب بتائیں سات لیٹر ڈیزل اس فورس کی افادیت ختم کرنے کیلئے گھناؤنا اقدام نہیں ہے کیا؟
خدارا ایلیٹ فورس پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس جو کہ عوام دوست محفوط پنجاب فورس ہے ان کو بچایا جائے ہرذی شعور طبقہ کو اپنی ان فورسز کو بچانے کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے ہمیں اپنی پنجاب پولیس سے بے پناہ محبت ہے لیکن پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی چاہیے کہ ایلیٹ فورس پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کو اس کے اصل مشن پر راغب کریں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کو گشت کرتے کیلئے ڈیزل کی مقدار پر نظر ثانی کریں یہ گاڑیاں سڑکوں پر رہیں گی تو عوام محفوظ سفر کریں گے اگر ان گاڑیوں کا پہیہ چلنے سے رک گیا تو عوام سڑکوں پر رات کو سفر سے اجتناب کرتے ہوئے یادِماضی کے دور میں چلے جائیں گے یہ ناانصافی ہوگی آپ کی سرکاری گاڑیاں رواں دواں رہیں اور پیٹرولنگ پولیس کی جام ہو جائیں۔

تبصرے بند ہیں.