وزیر اعلی پنجاب کواپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے، فساد گروپ والوں کے ساتھ توموئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو: عظمی بخاری
لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کواپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے، فساد گروپ والوں کے ساتھ توموئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کواپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے، فساد گروپ والوں کے ساتھ توموئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ گنڈاپور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا،یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا، پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھالیکن انہوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کردی۔
تبصرے بند ہیں.