حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

200

لبنان :حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

اسرائیل نے حسن نصراللہ کوگزشتہ روز حز ب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملےمیں نشانہ بنایاتھا۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی قیاد ت موجود ہے جو حسن نصر اللہ کی غیر موجودگی میں تنظیم  کو لیڈ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.