اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی خفیہ کاوشیں ، دینی جماعتوں کا بھرپور احتجاج ، بانی کا موقف سوالیہ نشان
کراچی، لاڑکانہ :اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی خفیہ کاوشوں کی وجہ سے دینی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں دینی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے پتلے جلائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی سے امت مسلمہ سے اعلانیہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا موقف سوالیہ نشان ہے۔
تبصرے بند ہیں.