تل ابیب:حزب اللہ نے ایک حملے میں اسرائیل کے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق شمالی اسرائیل میں حیفہ کے قریب واقع اسرائیلی فوج کی تنصیبات اس حملے کا ہدف تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے تقریباً 45 راکٹ اس کی سرزمین پر داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، ان میں سے کچھ راکٹ کو روک لیا گیا تھا جبکہ باقی کھلے میدان میں گرے تھے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے راکٹوں سے ’رافیل ملٹری انڈسٹری کمپلیکس‘ پر حملہ کیا ہے۔رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز ایک اسرائیلی دفاعی فرم ہے جس نے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.