اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اپنے وکیل قمر عنایت راجہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تھے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ فواد چوہدری کیجانب سے پریس کانفرنس لاہور میں کی گئی تھی جبکہ مقدمہ ادھر درج کرلیا گیا ،اس کیس میں مدعی مقدمہ ہی غیر متعلقہ تھے۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کو مقدمے میں بری کردیا۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.