پشاور : خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی، صوبے میں رواں ماہ 11 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ملیر یا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے اس حوا لے سے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے کہا کہ ملیریا کی پھیلاؤ موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا تھا کہ مچھر دانیوں کے استعمال سے ملیریے کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، محکمہ صحت نے کہا کہ ملیریا کی روک تھام کے لئے علاج سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.