اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا زشریف کاکہنا ہےکہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشا اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہاکہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشا اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، جس پر پاکستانی برادی کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سمیت ان کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تبصرے بند ہیں.