این ٹی ڈی سی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم سنگ میل عبور، فنانس ماڈیول کا آغاز کردیا

147

لاہور:نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے اپنے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) نظام کے ایک اہم جزو، فنانس ماڈیول کا کامیاب نفاذ کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ اس کامیابی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ این ٹی ڈی سی کے افسران اور دیگرافراد اس تقریب میں شریک تھے ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فنانس ماڈیول کے لائیو نظام کا آغاز کیا جو کمپنی کے آپریشنز کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ کامیاب آغاز پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں بہتر آپریشنل کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کےلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے این ٹی ڈی سی کے عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان اور ڈپٹی مینجنگ  ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے اس کامیابی پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنانس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کو مبارکباد دی۔ چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات اور چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے اپنی ٹیموں اور ماڈیول استعمال کرنے والے ملازمین کے ہمراہ، فنانس ماڈیول اور ای آر پی کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو آگاہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.