لاس اینجلس:لالی وڈ کی اداکارہ فضا علی کو امریکہ میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا،بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکہ کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
فضا نے ٹرین میں اپنی یہ ویڈیوز ایک خوبصورت پس منظر کے ساتھ فلمائی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فضا علی کو لائیو شو کے دوران ڈانس کرنے پر بھی تنقیدکا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ کوان ویڈیوز میں شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.