چین کے سفیر کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات

120

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے سفیر جیانگ زیاڈونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیکنالوجی، بزنس اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

چین کے سفیرجیانگ زیاڈونگ نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو دورۂ چین کی دعوت دی، مریم نواز نے چین کے دورے کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔

 

 

 

مریم نواز نے چین کے لیے خصوصی چائنا اکنامک زون قائم کرنے کی پیشکش کی اور چینی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات اور آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر معاشی معجزے برپا کر سکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.