پاکستانی معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے: اے ڈی بی

198

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام کے اعشاریے مثبت ہیں۔

 

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستانی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

رپورٹ میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستانی معیشت اسی رفتار سے بہتری کی جانب گامزن رہی تو اگلے مالی سال 2025ء میں جی ڈی پی کی شرح 2 اعشاریہ 8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے مشروط ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کا فروغ بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط گردانی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آوٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 2023 تک 29.2 فیصد تھی جو 2024 میں 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔ یہ مثبت اشارے ہی تو ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی جبکہ دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت بہتر قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے اشارے دیدیے۔

تبصرے بند ہیں.