کوئٹہ: پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

75

کوئٹہ :کوئٹہ میں   پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں  2 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

 

 

حکام کے مطابق  کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر ر کھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہو گیا۔

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

 

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ  کے مطابق   موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.