ممبئی :بھارتی میڈیا نے کانپور اسٹیڈیم کی حالت کا پردہ چاک کر دیا، ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جانا ہے، اس اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔
پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے، اسٹیڈیم کی بالکونی ‘سی’ خطرناک ہے، مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے، اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔
ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا کہ بالکونی سی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کے لیے رکھے گئے، اس کی گنجائش 4800 ہے، جبکہ 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے۔ 50 افراد نے بھی بالکونی میں اچھل کود کی تو بالکونی گر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کانپور اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں، یہاں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے، آلودگی کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوتی ہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔
تبصرے بند ہیں.