اسلام آباد: پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 82 نئے مریض سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 69، لاہور سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ چکوال سے 2 نئے مریض سامنے آئے جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال اور سرگودھا سے ڈینگی کا ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 459 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1245 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.