اسلام آباد:پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کیخلاف اسرائیل کی تازہ فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتاہے، اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ عمل انتہائی خطرناک ہے، اقدام نے پہلے سے ہی غیرمستحکم خطے میں امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ترجمان پاکستانی دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
دفترخارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان لبنان کےعوام کیساتھ یکجہتی، امن و سلامتی کیساتھ رہنے کے حق کیلئے کھڑا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی مہم جوئی، جارحیت اور نسل کشی کے محاسبہ کیلئے اقدامات کرے۔
تبصرے بند ہیں.