چیمپئنز ون ڈے کپ ،پینتھرز نے مارخورز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

147

فیصل آباد:     میں کھیلے گئے کوالیفائر1 میں مارخورز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

پینتھرز کے خلاف مارخورز کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 25 رنز پر گر گئی تھیں۔ حسیب ا للہ 3، کامران غلام 1 ،محمد رضوان 0 اور فخرز مان 11 رنز بناسکے۔

 

 

4 وکٹیں گرنے کے بعد آغا سلمان نے 52 اور افتخار احمد نے 39 رنز بناکر تھوڑا اسکور بڑھایا لیکن وہ بھی آؤٹ ہوگئے اور پھر مارخورز کی  پوری ٹیم 36 اوورز میں 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

 

 

 

پینتھرز  کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

 

 

 

 

جواب میں پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف 24 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عثمان خان 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر صدیق نے 35 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے۔

 

 

 

 

 

 

 

اس فتح کے ساتھ پینتھرز نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 

تبصرے بند ہیں.