لاہور: ہربنس پورہ میں فائرنگ کرکے خاتون کانسٹیبل کو قتل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ خاتون جاں بحق ہوگئی ، فائرنگ نامعلوم شخص نے کی ۔جس کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ سمن کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ پولیس کانسٹیبل تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.