یو این ایف پی اے اور ایس او ایل ایف کے اشتراک سےنوجوانوں اور خواتین کے مسائل کی آگہی کے لیےتین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد :اقوام متحدہ کی آبادی کے فنڈ( یو این ایف پی اے ) پاکستان نے سکول آف لیڈر شپ فائونڈیشن ( ایس او ایل ایف )کے تعاون سے تین روزہ صلاحیت سازی(کیپیسٹی بلڈنگ) کی تربیت کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔
ار نگ نیٹ ورک کی یہ ٹریننگ 18 سے 20 ستمبر تک رومری ہوٹل میں منعقد ہوئی ، یہ ایونٹ پناہ گزین اور میزبان کمیونٹیوں کے ساتھ کام کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی قیادت والے اداروں کے لیے تھا ۔ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے شرکاء شریک ہوئے، جنہیں اہم موضوعات جیسے نوجوانوں کی جنسی اور تولیدی صحت ، صنفی بنیاد پر تشدد ، ذہنی صحت اور موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے کام کر نے کے بارے میں بتایاگیا۔
اس ور کشاپ کی رہنمائی آسماء مصطفی نے کی۔ تین دن کی ٹریننگ کے دوران، شرکاء نے انٹر ایکٹوسیشنز، گروپ ایکٹیویٹی اوردیگر مشترکہ سرگرمیوں میں شرکت کی۔تین دن کی ٹریننگ میں شرکا نے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے
تبصرے بند ہیں.