مودی سرکار کا بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ،13 سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا

209

اتر پردیش : مودی سرکار کا بھارت خواتین کے لیے انتہائی غیر محفوظ  ہوتا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق  13 سالہ  بچی کو زیادہ کا  نشانہ بنایاگیا  ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر متھرا میں 13 سالہ دلت بچی کے ساتھ چلتی کار میں3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین   نوجوانوں نے بچی کو نشہ آور پانی پلایا اور پھر اسے ایک وین میں ڈال دیا اور ویران علاقے کی طرف لے گئے،نوجوانوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُسے فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کو اس  کے خاندان نے  ایک ہسپتال میں داخل کرایا، میڈیکل رپورٹس کے مطابق   اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔بھارتی پولیس کاکہنا ہےکہ   ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ تاہم تینوں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے جا سکے ان کی تلاش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ میں ایک    ہسپتال میں ٹرینی   ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا  اور بعد میں  قتل کردیاگیاتھا، اس کے بعد پورے بھارت  میں احتجاج زور پکڑگیا تھا ۔ اس حوالے سے مودی سرکاری پر خاصی تنقید ہوئی تھی کہ  بھارت میں خواتین انتہائی غیرمحفوظ ہیں اور زیادتی کانشانہ بنانے والے  آزاد  ہیں۔

بھارت  میں  عورت ہونا ایک جرم  بنتا جارہا  ہے حالانکہ اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی بھی کی جارہی ہے لیکن  خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.