مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم،حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ زیر غور
اسلام آباد:مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم،حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آ ج بھی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔ اس وجہ سے حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ زیر غور ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔
مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.