پیرس:بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریارائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں شرکت کی اور ریمپ پر واک کی۔ ان کی شادی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی،اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایشوریا اور ابھیشک کی علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش میں ہیں لیکن ایشوریا نے انگوٹھی پہن کر کیٹ واک کی تو یہ مرکز نگاہ بن گئی اوراس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ اس میں شرکت کرنے والوں کی نظریں ان کی انگوٹھی اور لباس پر تھیں۔ وائرل ویڈیو دیکھنے والوں نے بھی ایشوریا کے لباس اور انگوٹھی پر خاصے تبصرے کیے۔
فیشن ویک کی مختلف تقریبات میں ایشویا رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ایشوریا رائے نے اداکار ابھیشک بچن سے 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں تاہم دونوں نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.