بابراعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ، ذرائع

121

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منیجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔

 

پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنیکشن کیمپ کے سیشنز ہوئے جن میں بورڈ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ کھلاڑی اور کوچز شریک ہوئے۔ایک روزہ سیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح اور متفقہ وژن قائم کرنا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں فارمیٹس کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور کوچز و پی سی بی حکام کے سیشنز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم اور شان مسعود پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ ہرصورت کپتان کو سپورٹ کریں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہو گی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے۔ آپ سب کھلاڑی  تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی دورکنی کمیٹی بنائے گا جس کا مینجمنٹ سے تعلق نہیں ہو گا اور کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔

 

کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے کوچز اور آفیشلز نے ان کو یقین دہانی کرائی جبکہ کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی، کوچز اور پی سی بی آفیشلز نے ٹیم ورک اور اتحاد کے متعلق بھی کھلاڑیوں کو بریف کیا۔

تبصرے بند ہیں.