جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری سپریم کورٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا

83

 

اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری سپریم کورٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا، خط میں ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ آرڈیننس اجراء کے چند ہی گھنٹوں بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کر دی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ کوئی وجہ بتائے بغیر جسٹس منیب اختر کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا، جسٹس منیب اختر کو کمیٹی سے ہٹانے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں، اپنی مرضی کا ممبر کمیٹی میں شامل کرکے من مرضی کی گئی جو غیر جمہوری رویہ اور ون مین شو ہے۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی ذات میں انتظامی معاملات کا ارتکاز غیر جمہوری اور عدالتی شفافیت کے اصول کے برعکس ہے۔

تبصرے بند ہیں.