ہوائی جہاز کی سیٹ پیچھے کرنے پر جھگڑا مہنگا پڑگیا

514

ہانگ کانگ: ہوائی جہاز کی سیٹ پیچھے کرنے پر جھگڑا  مہنگا پڑگیا۔ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی نے نشست پیچھے کرنے پر چینی مسافر سے جھگڑنے والے جوڑے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا ۔

اس چینی خاتون نے سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی کہ کیتھے پیسیفک ایئر لائن کی ایک پرواز کے دوران اس کے عقب میں بیٹھے جوڑے نے اسے اس وقت ہراساں کیا جب انہوں نے اپنی نشست کی پشت پیچھے کی۔

یہ واقعہ  ہانگ کانگ سے لندن کی پرواز کے دوران پیش آیا تھا اور فضائی کمپنی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ادارے کے لیے ساتھی مسافروں کی بےعزتی کرنے کا رویہ قابلِ قبول نہیں اور جھگڑا کرنے والے جوڑے کو ایسے افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جنہیں کمپنی کے طیاروں پر سفر کی اجازت نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چینی خاتون کی اس پوسٹ پر دو لاکھ کے قریب افراد نے ردعمل دیا تھا اور اس بارے میں ملے جلے تبصرے سامنے آئے تھے۔

اپنی پوسٹ میں، چینی خاتون نے یاد کیا کہ کس طرح درمیانی عمر کے جوڑے نے ان پر دورانِ پرواز نشست پر نصب ٹی وی سکرین دیکھنے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا اور انھیں اپنی نشست کی پشت سیدھی کرنے کو کہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.